صدائے احتجاج

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - پر زور احتجاج، مخالفانہ آواز، اعتراض۔ "اس کی تصویریں دورِ حاضر کی تصویروں میں جاری و ساری بدصورتی کے خلاف صدائے احتجاج ہیں۔"      ( ١٩٨٩ء، افکار، لاہور، اگست، ٨٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے مشتق دو اسماء 'صدا' اور 'احتجاج' کے درمیان 'ئے' بطور حرف اضافت لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٧ء کو "مضامینِ فرحت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پر زور احتجاج، مخالفانہ آواز، اعتراض۔ "اس کی تصویریں دورِ حاضر کی تصویروں میں جاری و ساری بدصورتی کے خلاف صدائے احتجاج ہیں۔"      ( ١٩٨٩ء، افکار، لاہور، اگست، ٨٢ )

جنس: مؤنث